احساس برتری

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - [ نفسیات ]  افتخار اور نفوق کا جذبہ جو دوسرے سے بالاتر ہونے کے صحیح یا غلط تصور کی بناء پر پیدا ہوتا اور اپنے قول و فعل کے بالمقابل دوسرے کے قول و فعل پر غور کرنے سے مانع ہوتا ہے، اپنی بات اونچی رکھنے کا جذبہ، احساس کمتری کی ضد۔ "مولانا کی جو ذہنی کیفیت نمایاں ہوتی ہے اس کے بہت سے نام رکھے جا سکتے ہیں، خودداری، انانیت، احساس برتری۔"      ( ١٩٤٩ء، آثار ابوالکلام، ١٤٦ )

اشتقاق

مرکب اضافی ہے۔ عربی کے لفظ 'اِحْساس' کے ساتھ 'بَرتَر' فارسی زبان سے اسم صفت ہے 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگائی گئی ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر